اسرائیلیوں کو فٹ بال ورلڈکپ کیلئے قطر میں داخلے کی اجازت مل گئی 

567

تل ابیب: اسرائیلی شہری قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کو دیکھنے کیلئے جاسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی وزرا نے کیا۔

انھوں کہا کہ اس اقدام سے ایک ایسے عرب ملک کیساتھ ایک نیا دروازہ کھل جائے گا جس کے ساتھ اسرائیل کے اس وقت باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے شدہ اس معاہدے کا اعلان اسرائیل کے وزیرخارجہ یائرلاپیڈ، وزیردفاع بینی گینز اور وزیرکھیل چلی ٹراپر نے کیا۔

بیان میں لاپیڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ فٹ بال اور کھیل سے محبت لوگوں اور ریاستوں کو جوڑتی ہے اور نومبر میں ہونے والا ورلڈ کپ ہمارے لیے گرم تعلقات کا ایک نیا دروازہ کھولتا ہے۔