مالی سال 2022-23، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 48 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ

1176

 حکومت نے مالی سال 2022-23کے پی ایس ڈی پی میں ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کے لئے2ارب 48کروڑ48لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کر دیا ۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23کے پی ایس ڈی پی میں ایوی ایشن ڈویژن کے 10جاری منصوبوں کے لئے 2303ملین روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ نئے5 منصوبوں کے لئے181ملین روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔