گندم، باجرے اور کاٹن کی کاشت میں نمایاں  کمی، چاول اور گنے میں اضافہ ریکارڈ

696

اسلام آباد: گندم، باجرے اور کاٹن کی کاشت میں کمی جبکہ چاول اور گنے کی کاشت کے علاقے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ گندم اور کاٹن کی کاشت میں کمی، چاول، گنا کی کاشت میں اضافہ ہوگیا، ایک سال میں گندم کی کاشت کا علاقہ ایک لاکھ 92 ہزار ہیکٹرز کم ہوگیا، گندم کی کاشت کا علاقہ کم ہوکر 89 لاکھ 76ہزارہیکٹر رہ گیا ہے، چاولوں کی کاشت کے علاقے میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت 2 لاکھ ہیکٹر سے زائد علاقے پر چاول زیادہ کاشت کئے گئے، سالانہ بنیادوں پر گنے کی کاشت کے علاقے میں 95 ہزار ہیکٹر کا اضافہ ہوا، گنے کی کاشت کا علاقہ اضافے سے 12 لاکھ 60 ہزار ہیکٹرز ہوگیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر کاٹن کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، کاٹن کی پیداوار کا علاقہ کم ہوکر 19 لاکھ 37 ہزار ہیکٹرز رہ گیا، سالانہ بنیادوں پر باجرے کی کاشت کے علاقے میں ایک لاکھ 23 ہزار ہیکڑ کی کمی ہوئی۔ اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر صرف آم اور خوبانی کی برآمد میں اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران سیب اور سرکہ کی برآمد میں کمی ہوئی، بادام، انگور اور امردو کی برآمد میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔