وزیر اعلی پنجاب کی الیکشن کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس

234

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے خلاف تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیں۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ کیس تقریبآ چیف جسٹس صاحب کی عدالت مکمل ہو چکا تھا لیکن فائلیں اس کورٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ درخواستوں کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے کوئی آرڈر موجود نہیں ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے تحریک انصاف، پرویز الہی، منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستیں واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیں۔

درخواستوں میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔