چوروں کے خاتمے کےلئے عوام عمران خان کا ساتھ دے، پرویز خٹک

549

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیا۔ ہمارا سب سے پہلا کام ان چوروں سے ملک کو صاف کرنا ہے، عوام عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ ملک سے چوروں کا خاتمہ کردیں، ہفتہ کے روز اپر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ آج لگتا ہے سارا دیر جلسے کے لیے نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کس نے بھکاری بنایا تھا؟ ملک کو ان لوگوں نے ہی اس حال میں پہنچایا تھا، ہمارا سب سے پہلا کام ان چوروں سے ملک کو صاف کرنا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے امریکی غلامی کے خلاف آواز اٹھائی تو مسئلہ بنا، کبھی کسی نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف ایبسلوٹلی ناٹ کہا تو مسئلہ بنا، کپتان آپ کے لیے امریکا اور مہنگائی کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عوام عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ ملک سے چوروں کا خاتمہ کردیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آج چوروں کا ڈرامہ دیکھا، تیل سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے مہنگائی پر قابو پایا۔