پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے، خواجہ آصف

282

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے۔سیالکوٹ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب اداروں کیخلاف کام شروع ہوگیا ہے، اداروں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھگوڑے کی طرح پشاور جا کر بیٹھا ہوا ہے، ہم سیاسی فائدہ اٹھانے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے اسمبلی میں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔