منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف، حمزہ شہباز کی ضمانت میں 11جون تک توسیع

293

 عدالت نے 16ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک مزید توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں خصوصی عدالت کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کیس سماعت کی،

دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق پر دلائل دیے۔دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے عبوری ضمانت کی توثیق پر اپنے دلائل مکمل کر لیے

جس کے بعد عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کے وکیل دلائل دیں گے۔