افسر شاہی، وزرا اور مشیران اپنی کارکردگی بتائیں، سراج الحق

270

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم فاقوں سے مر رہی ہے لیکن حکمراں اپنی مراعات میں کمی کو تیار نہیں۔ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکم پر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے پورے ملک میں ماتم برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم استعماری طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی میں پس رہی ہے، پارٹی کی مرکزی شوری سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات میں کمی کو تیار نہیں ہے اور سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر ہے۔ 

غریب کا بچہ بھوکا سوتا ہے اور لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں مگر حکمرانوں کے محلات میں چار چار سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کہ جب قوم فاقوں سے مر رہی ہے آپ کو شاپنگ مالز کے باہر سرکاری گاڑیوں کی قطاریں نظر آئیں گی۔ ایئرپورٹس پر جائیں تو کوئی حکومتی وفد آرہا ہے اور کوئی جا رہا ہے اور ان آنیوں جانیوں میں سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ افسر شاہی، وزرا اور مشیران اپنی کارکردگی بتائیں۔ یہ لوگ باہر جا کر ملک کے پیسے سے بڑے بڑے ہوٹلوں میں رہائش اور اپنی فیملیز سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔