پی ٹی آئی اُمیدواروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں، پولیس افسران عدالت طلب 

338

پی ٹی آئی سکھر کے امیدواروں کو حراساں اور انتقامی کاروائیوں کا معاملہ، دائر پٹیشن پر سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت، عدالت نے ایس ایس پی، ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دے دیئے، سماعت 18جون تک ملتوی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈوکیٹ ظہیر بابر نے سکھر ضلع میں اپنی جماعت کے بلدیاتی امیدواروں کے خلاف انتقامی کاروائیوں ان کے اغوا اور ان کو ہراساں کرنے کے خلاف سکھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔

جس پر انہوں نے پیپلزپارٹی رہنماؤں، سکھر کے ایس ایس پی، ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فریق بنایا تھا کیس کی سماعت سیشن کورٹ کی عدالت میں ہوئی عدالت نے عدالت نے پٹیشن پر ایس ایس پی، ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دئے ہیں واضع رہے کہ کیس کی سماعت 18جون ہو گی۔