پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، جماعت اسلامی سندھ

270

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے اتحادی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے اضافے کو عوام پر ظلم اور حکمرانوں کی بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں 60 روپے سے زیادہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو کچل دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ، ہر چیز کی قیمت کو آگ لگا دی گئی ہے،حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، اتحادی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں، پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے لٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔حکومت کی غریب کش پالیسی جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے، آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، جماعت اسلامی حکومتی ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی، عوام ایسے حکمرانوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔