آٹے اور گھی کی قیمتوں اضافہ، ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

472

فیصل آباد: اوپن مارکیٹ میں آٹے اور گھی کی قیمتوں اضافے کا سلسلہ بھی جاری، ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل  ناکام ، گذشتہ چند رو ز  میں منافع خوروں اور  ذخیرہ اندزوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 60سے 70روپے کلو اضافہ کردیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میںگندم 2700روپے من اور کوکنگ آئل 535روپے فی کلو  تک قیمت پہنچ چکی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  میاں حمزہ شہباز کی ہداہت پر ضلع میں صارفین کو سستے آٹے کے بعد سستا گھی فروخت  کرنے کیلئے فیئر پرائس شاپس پر 25 روپے فی کلوسبسڈی پر روزانہ ایک کلو گرام گھی کے 54527 پیکٹس فروخت ہونگے، محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے چاروں اضلاع میں بڑی کارروائیاں کرکے آٹا کی مارکیٹ میں سپلائی کی بے قاعدگیوں پر 11فلور ملز کا 127 میٹرک ٹن کوٹہ تین روز کے لئے معطل کردیا  آن لائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہداہت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں  صارفین کو سستے آٹے کے بعد سستا گھی فروخت کرنے کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع میں صارفین کو سستے آٹے کے بعد سستا گھی فروخت کرنے کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔ 

جس کے تحت مجموعی طور پر 665 فیئر پرائس شاپس پر 25 روپے فی کلوسبسڈی پر روزانہ ایک کلو گرام گھی کے 54527 پیکٹس فروخت ہونگے۔ جبکہ محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے چاروں اضلاع میں بڑی کارروائیاں کرکے آٹا کی مارکیٹ میں سپلائی کی بے قاعدگیوں پر 11فلور ملز کا 127 میٹرک ٹن کوٹہ تین روز کے لئے معطل کردیا جس میں بشیر فلورملز،باہو گل،دہکان اور اقبال فلور ملزودیگر شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایا کہ 9فلور ملز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے جبکہ فلورملز کو 3 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

 علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے گھی مینو فیکچررز وگھی ملز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات کی اور بتایا کہ گھی کی فروخت کے لئے پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔انہوں نے گھی مینو فیکچررز اور ایسوسی ایشنز کو تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی او انڈسٹریز نے بتایا کہ فیئر پرائس شاپس پر صارف کے آن لائن اندراج کے لئے سافٹ ویئر بنایا جارہاہے اور رجسٹرڈ صارف کو ایک ماہ میں چار کلو گھی ملے گا، آن لائن کے ایک سروے مطابق ملک سیاسی استحکام اور فراتفری کے باعث فیصل آباد سمیت ملک بھر مین مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران کوکنگ آئل اور گھی سمیت دیگر گھریلو کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور ہوگئی ہے گذشتہ چند روز کے ودران ا وپن مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں 60 سے 70 روپے فی اضافہ کردیا گیا جس کے بعد  قیمت 535 روپے فی کلو تک پہنچ گئی حالیہ ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد سمیت گردونواح میں اوپن مارکیٹ مین ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری چکیوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ فراہم نہ ہونے سے 80 سے 85 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ گندم کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 2700 روپے تک پہنچ چکی ہے جوکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، چکیوںمالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں چکیوں کو فوری طور پر سرکاری کوٹہ جاری کیا جائے اگر سرکاری گندم کا کوٹہ جاری نہ ہوا تو آٹا کو بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔