عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال کیا، امیر مقام

317

سوات: وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال کیا ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کہتے ہیں کہ صوبے کی فورس اسلام آباد میں حملے کے لئے استعمال کرینگے کیا، خیبر پختونخوا کی فورس وزیراعلیٰ سے تنخواہ لیتی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نیت صاف ظاہر ہوچکی ہے، یہ لوگ مسلح افراد کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے ہیں ،صوبے کے چیف ایگزیکٹو بھی عجیب باتیں کررہے ہیں پشاور ہائیکورٹ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے، اگر خان کی نیت ٹھیک ہے تو کے پی حکومت کرے ، خیبرپختونخوا حکومت کو دکانداری کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے 126دن کا دھرنا دے کر ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں ، وہ صبح کچھ اور شام میں کچھ کہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی لاشیں گریں اور یہ سیاست کریں ، ان لوگوں نے تو مدینہ منورہ میں بھی نعرے لگوائے تھے ۔