ایران اور چین سے فاصلے پیدا ہونے والے ہیں‘ شیخ رشید

280

راولپنڈی(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو شہباز شریف 50 روپے عدالتی سٹامپ کی گارنٹی پر 4سال میں اپنے بھائی کو واپس نہ لا سکا وہ قوم کو کیا دے گا۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 3 سیاسی چوہوں کا آپس میں اتحاد یہ تھا کہ ایک نے اپنے بیٹے کو چیف منسٹر بنا لیا ہے دوسرے نے وزیرخارجہ اور تیسرے نے وزیر مواصلات جبکہ غریب لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سے مررہا ہے جس سے اب ان کو کوئی غرض نہیں، قوم کو گولی، سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جارہی ہے اور ہندوستان سے تجارت شروع ہونے والی ہے جبکہ ایران اور چین سے فاصلے پیدا ہونے والے ہیں۔