کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا کے لوحقین کے لیے اعزازات کی تقریب

375

پشاور(آن لائن )کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا کے رشتے داروں اور حاضر سروس فوجی افسران کو دوران سروس ان کی بہادری، لگن اور قربانیوں کا اعتراف کرنے کے لیے فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شہدا کے 43 لواحقین کو تمغہ بسالت ،2 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔