سیسی کے ریٹائرڈ افسران کو استقبالیہ

287

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے سینئر، قابل اور انتہائی ایماندار آڈٹ افسران ندیم احمد خالدی اور ادریس ناریجو کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر SOWA کی جانب سے ایک الوادعی تقریب، سیسی ہیڈآفس کراچی میں منعقد کی گئی۔ جس میں ڈاکٹر سعادت میمن، ڈاکٹر عمر چنا، ڈاکٹر عاصم رضا کے علاوہ سینئر ڈائریکٹرز عامر عطا، محمد فہیم، سید خالد حسین، حبیب اللہ خان، ڈاکٹر غلام دستگیر، فیصل رشید، محمد جمیل، نوید احمد، سید علی حیدر زیدی، سیف اللہ خان، انجینئر محمد وسیم، حامد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کامران حسن، انجینئر محمد فاروق، وسیم جمال کے علاوہ چیئرمین نوشاد اختر، SOWA کے صدر ندرت بلند اقبال، جنرل سیکرٹری رحیم پیرانی، مرکزی عہدیداران احمر شیخ، جاوید عمرانی، وسیم جمال، عقیل خرم، یونین لیڈر محترمہ نازین باقر سمیت سیسی ہیڈآفس کے دیگر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان دونوں افسران کو شاندار اور مثالی ملازمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور SOWA کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔