میرٹ پیکیجنگ میں مزدوروں پر ظلم بند کیا جائے‘ خالد خان

5158

میرٹ پیکیجنگ میں موجودہ CBA یونین کے عہدیداران اور ممبران کے خلاف انتظامیہ نے انتقامی کارروائی شروع کررکھی ہے۔ یونین عہدیداران کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اور یونین ممبران کو ہراساں اورڈرایا دھمکایا جارہا ہے اوراس بات پر مجبور کیاجارہاہے یونین چھوڑدو ہم کسی یونین کونہیں مانتے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے میرٹ پیکیجنگ کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ انتقامی کارروائی فوری بند کرے۔ میرٹ پیکیجنگ انتظامیہ کا یہ عمل کھلم کھلا ناروا مزدور کارروائی کے زمرے میں آتی ہے۔ جس کی وجہ سے مزدوروں میں شدید ناراضگی اوراشتعال پیدا ہو رہا ہے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن اس کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ میرٹ پیکیجنگ کی انتظامیہ کی وجہ سے کسی بھی وقت صنعتی ماحول کسی بڑے حادثہ کا شکار ہوسکتاہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ خالد خان نے کہاکہ انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیاتو کمپنی گیٹ پر ایک بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ جس میں لانڈھی، کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ملحقہ یونینز بھی اس احتجاج میں شرکت کرے گی۔ نیشنل لیبرفیڈریشن CBA یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اور CBA یونین کے ساتھ مل کر ایک بھرپور جدوجہد کا اعلان کیاجائے گا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن یہ مطالبہ کرتی ہے کہ CBA یونین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں فوری بند کی جائے۔ 4 مزدوروں کو حکم امتناع ہونے کے باوجود نکالاگیاانہیں فوری ڈیوٹی پر بحال کیاجائے۔خالد خان نے سیکرٹری لیبر سندھ اور ڈائریکٹر جنرل لیبرسے اپیل کی ہے کہ میرٹ پیکیجنگ انتظامیہ کے غیرقانونی عمل کا نوٹس لیں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کریں۔