EPWA کی عید ملن پارٹی

1225

ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی EPWA کے زیرِ اہتمام عید ملن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایپوا اظفر شمیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن صرف 8500 روپے ماہانہ کے حوالے سے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان کو مسلسل یاد دہانی کے باوجود پاکستان میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 20ہزار روپے ماہانہ مساوی پنشن کا اعلان نہیں کیا جا رہا جس کے باعث ضروریات زندگی کو پورا کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی انجینئر محسن علی خان نے یقین دلایا کہ پنشنرز کے جائز حقوق حاصل کرنے کے لیے وہ EPWA کا ہر مرحلے میں ساتھ دیں گے۔
چیف کوآرڈینیٹر (EPWA ) شفیق غوری نے کہا کہ پنشنرز کی فلاح و بہبود کے لیے کئی منصوبے لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے جاتے رہے ہیں لیکن پنشنرز کو ان کے فائدے سے محروم رکھا جاتا ہے۔ سہارا انشورنس کمپنی EOBI کے ماتحت لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے جس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو پنشنرز کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال نے جدوجہد اور حق کا راستہ اختیار کرنے پر EPWA کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفر خان نے EPWA کی جانب سے منعقدہ تقریب کو پر وقار تقریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ EOBI کا ادارہ ہماری جمع شدہ رقم کا امین ہے۔ وائس آف پاکستان اسٹیل کے صدر مرزا مقصود نے کہا کہ پنشنرز کے حقوق دلانے کے لیے EPWA کی کارکردگی مثالی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پنشنرز کے ساتھ ہونے والی مختلف حوالے سے زیادتیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔سینئر صحافی محترمہ ملکہ افروز روہیلہ نے کہا کہ جن بزرگوں نے اپنی صلاحیتیں پاکستان کے مختلف اداروں میں صرف کیں تو جب وہ عمر کے اس حصے میں آئے جب ان کو باآسانی پنشن کا اجراء کیا جائے تو وہ اپنے جائز حق کے لیے جگہ جگہ دھکے کھاتے ہیں۔پاکستان اسٹیل ریٹائرڈ مظلوم ملازمین ایکشن کمیٹی کے آرگنائزر راؤ ذوالفقار علی خان نے کہا کہ EPWA کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے کہ پنشنرز کی فی سبیل اللہ خدمت کو منظم انداز سے انجام دے رہی ہے۔ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسیشن EPWA کے نائب صدر شمس اضحیزبیری نے EPWA کا جلد بینک اکاؤنٹ کھلنے کی نوید سناتے ہوے کہا کہ انشاء اللہ جلد یہ مشکل ترین مرحلہ بھی کامیابی سے تکمیل کی طرف پہنچے گا۔ممبر ایگزیکٹو باڈی EPWA ظفر پاشا نے پاکستان کے تمام پنشنرز کو جنہوں نہیں ابھی تک EPWA کی ممبر شپ نہیں لی اْن سے جلد ممبرشپ حاصل کرنے کو کہا۔