منتخب عالم کی سیکرٹری لیبر سے ملاقات

664

پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے وفد نے مرکزی صدر ایم منتخب عالم کی قیادت میں سیکرٹری لیبر لئیق احمد خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے 2200 ملازمین کے دیرینہ مسائل جن میں سر فہرست پنشن، میڈیکل الاؤنس، اپ گریڈیشن /ڈی پی سی و دیگر ملازمین کے مسائل سے سیکرٹری لیبر کو آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کے لیے درخواست کی جس پر سیکرٹری لیبر نے پنشن اور میڈیکل الاؤنس کے لیے ایک ہفتے کے اندر میٹنگ بلانے کا وعدہ فرمایا اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر سی بی اے وفد نے سیکرٹری لیبر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سیکرٹری لیبر محمد لئیق احمد خان سے ہونے والی میٹنگ میں سیکرٹری لیبر نے پنشن کمیٹی کا جو وعدہ فرمایا تھا سیکرٹری لیبر نے پنشن کمیٹی کی میٹنگ یکم جون 2 بجے سیکرٹری لیبر آفس میں طلب کرلی ہے۔ سی بی اے اراکین اس سلسلے میں سیکرٹری لیبر لئیق احمد خان سیکرٹری بورڈ محمد بچل راہو پوٹو ڈی جی ایڈمن شہلا کاشف، ڈائریکٹر فنانس خالد کھوکھر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر بشیر چاچڑ اور حبیب الدین جنیدی کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ ان سب حضرات کی ذاتی دلچسپی سے پنشن / میڈیکل الاؤنس کمیٹی کا کام آگے بڑھ رہا ہے۔ لہٰذا تمام ملازمین سے درخواست ہے کہ دعا گو رہیں کہ ملازمین کی یہ دونوں انتہائی اہم سہولت پر جلد از جلد عمل درآمد شروع ہوجائے۔