حیدر آباد ریلوے ملازمین کی تنخواہ دی جائے‘ مبین راجپوت

226

حیدرآباد ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت نے ایک بیان میں کہا کہ گینگ مین جو کہ دن رات ریلوے لائن پر کام کرتے ہیں اور لائن کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ یہ ریلوے میں سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے اس کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ریلوے گینگ مینوں کو ابھی تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ریلوے مزدورں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اورتنخواہوں کی ادائیگی بر وقت نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے ملازمین اور گینگ مین پریشان صورتحال سے دو چار ہیں جبکہ مزدورں کا اس مہنگائی کے دور میں تنخواہوں میں بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے اور ستم یہ ہے کہ تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں اور دوسری طرف ملازمین نے اپنی گھریلوں ضروریات پوری کرنے کے لیے جن لوگوں ادھار لیا ہے وہ آئے روز تنگ و پریشان کر رہے ہیں کیونکہ تنخواہیں ملتی ہیں تو پچھلا ادھار ادا کیا جاتا ہے اور اگلے مہینے کا ضروری سامان خریدا جاتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گینگ مینوں اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کردی جائیں اور آئندہ ہر ماہ ان کی تنخواہویں بقائدگی سے وقت مقررہ پر ادا کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔