ویسٹ انڈیز ٹیم کو سرکاری مہمان کا پروٹوکول دیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر ملتان

292

ملتان(جسارت نیوز):ڈپٹی کمشنرملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا،قومی و غیر ملکی کرکٹرز 5 جون کو ملتان پہنچیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 8 جون سے شروع ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی،پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کا حکم جاری کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پی سی بی حکام بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ قومی اور مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کیا جائے گا جبکہ طویل عرصہ کے بعد کرکٹ میلے کو بھی رنگارنگ بنایا جائے گا۔طاہر وٹو نے کہا کہ 3 انٹرنیشنل میچز 8 جون،10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے میچز دیکھنے آنے والے شہریوں کیلئے ا سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کرینگے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا جس کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔