امریکا نے ایرانی تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

168

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایرانی تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا،جس پر ایران نے سخت مذمت کی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے یونان کے قریب ایران تیل بردار آئل ٹینکر پر قبضے پر احتجاج کے لیے تہران میں موجود سوئس حکومت کے نمائندے کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجود سفارتی بحران کے سبب تہران میں موجود سوئٹزرلینڈ کے نمائندے امریکی مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔