دوران شکار قیمتی مچھلی جال میں پھنس گئی، ایک کروڑ 35لاکھ 80ہزار میں نیلام 

514

گوادر: ایک ہی مچھلی نے غریب ماہی گیر کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ، دوران شکار انتہائی قیمتی سوامچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک اورماہی گیر پر قدرت مہربان ہوگئی، ایک مچھلی نے گوادر کے غریب ماہی گیر کو کروڑ پتی بنا دیا۔

دوران شکار انتہائی قیمتی سوا مچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی ، ماہی گیر نے جیونی کی منڈی میں 48.5 کلو وزنی سوامچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں نیلام کی۔سوا مچھلی کو انگریزی میں کروکر اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے، مقامی مچھیروں کو کہنا ہے کہ اس مچھلی کے شکار کے دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کے لیے ماہی گیروں کو بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔