پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے، وزیراعظم

245

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے انتشار اور تقسیم کی سازش کو روکنا ہے اور پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کی اور فرائض انجام دینے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں ڈٹ کر دفاع کیا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کو سراہتا ہوں جنہوں نے قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پرچلیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔