پی ٹی اے  کا ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال رکھنے کا اعلان

326

اسلام آباد:تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  ( پی ٹی اے ) نے انٹرنیٹ سروس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے حکام  نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بندکرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر تے  ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے، لیکن ہماری جانب سے کہیں بھی سروس معطل نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنےکے اعلان کے بعد حکومت نے مین شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بندکر دیا ہے اور انٹر نیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پی ٹی اے نے صارفین کو سروس بحال رکھنے  کی خوشخبری سنائی ہے۔