پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران وملازمین کا آئی ٹی الائونس منظور 

419

لاہور: پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران وملازمین کا آئی ٹی الائونس منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسران و ملازمین کو آئی ٹی الائونس دینے کی سمری بھجوائی تھی، سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی تھی۔

جس کی وزیراعلی نے منظوری دیدی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ گریڈ 7 کو 6 ہزار، اسسٹنٹ گریڈ 9 کو  8 ہزار روپے، ہیڈنیٹ ورک ٹیکنیشن گریڈ 14 کو 10 ہزار روپے، ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر گریڈ 16 کو 12 ہزار روپے اور ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر گریڈ 17 کو 14 ہزارروپے کاآئی ٹی الانس دیا جائیگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 90دن کی چھٹی یا دیگر چھٹی پر ہونیوالے افسران الانس کے اہل نہیں ہوں گے،الانس پنشن اور گرایجویٹی پر لاگو نہیں ہوگا ۔