الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا 

536

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 17 جولائی کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ان حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق شیڈول کا اعلان کردیا ہے،

پنجاب اسمبلی کے خالی حلقوں میں انتخاب 17جولائی کو ہو گا۔کاغذات نامزدگی 4 جون تا 7 جون جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 11 جون تک کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔