ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلادیش پہلی اننگز میں 365رنز بناکرآئوٹ

227

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش کی ٹیم ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لٹن داس141رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، سری لنکا کی جانب سے کاسن رجیتھا نے 5 اور اسیتھا فرنینڈو نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نیدوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے اور اسے بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 222 رنز درکار ہیں،، کپتان دیمتھ کرونا رتنے 70 اور کاسن رجیتھا صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں، بنگلا دیش کی طرف سے عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔