احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا،رانا مشہود

374
لاہور: سابق صوبائی وزیر کھیل رانامشہود خان ورلڈچمپئن اسنوکر احسن رمضان کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاہور(جسارت نیوز)سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اسنوکر ورلڈ یمپئن احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں اسپورٹس کا آغاز کیا تھا،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف جلد احسن رمضان کی حوصلہ افزائی کرینگے، اسپورٹس کی ترقی کا کام 2018میں جہاں چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کریں گے، چند دنوں بعد اسپورٹس کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں عالمی اسنوکر چمپئن احسن رمضان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عمران شاہی اور کوچ محمد شاہد بھی موجود تھے، احسن رمضان نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان سے بھی ملاقات کی اس دوران اسنوکر کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ دوبارہ حکومت میں آئے ہیں اسپورٹس کے رکے کام مکمل کریں گے، ماضی میں ہم نے اسپورٹس کے انفراسٹرکچر کو جدید بنایا تھا اسپورٹس سہولیات کی فراہمی کے باعث کھلاڑی آگے آرہے ہیں اور عالمی ٹائٹل جیت رہے ہیں۔