ـ2افراد قتل دیگر واقعات میں 8جاں بحق 6زخمی

326

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں حادثات وواقعات میں10 افراد جاں بحق اوردیگر واقعات میں6افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائو ن تھانے کی حدود بلدیہ گلشن غازی اقبال اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے 55سالہ شیریں زادہ ولد شیر خان کو قتل کر دیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں، شبہ ہے کہ واردات کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔سائٹ ایریا پٹھان کالونی کلا سک فلو ر ملزکے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ محمد اکرم کی جان گئی، دوران تفتیش پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون میں 20مئی 2022کو زخمی ہونے والا 45سالہ منظور حسین ولد حسنین دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ سچل تھانے کی حدود سچل کے علاقے ہاشم آباد ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی ہاتھ بندھی تشدد زدہ لاش ملی ۔ ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڑ فٹبال چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں دوران علاج دو افراد جاںبحق ہو گئے،اسپتال میں متوفین کی شناخت 17سالہ سمیع ولد طارق اور 18سالہ مبشر ولد شیخ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 16سالہ عامر ولد عالم کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی اور مضروب آپس میں دوست تھے اور مشرف کالونی کے رہائشی تھے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی ہے۔ کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر 16کے قریب 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیزن نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے،ادھر شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب بس کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 60سالہ قیمت گل ولد جمعہ گل کے نام ہوئی، سعید آباد کے علاقے بلدیہ نئی آبادی سیکٹر4-E اللہ والی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 20سالہ جواد ولد جاوید کے نام سے ہوئی گلستان جوہر کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 چیس اپ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت 40سالہ نعمان ولد اشرف کے نام سے ہوئی۔