پولیس کی بڑے ڈیلر ز، منشیات فروشوں کی گرفتاری پر توجہ مرکوز

365

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کے سربراہ نے پولیس چھوٹے منشیات فروشوں کے بجائے بڑے ڈیلرز ا ور منشیات کی گرفتاریوں پر توجہ مرکوز کر نے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس سلسلے میں بتایا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کراچی پولیس بڑا قدم اٹھا رہی ہے، اب ہم حکمت عملی کو تبدیل کر کے منشیات فروشوں اور ڈیلرز کے خلاف کام کر رہے ہیں۔غلام نبی میمن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس کے بجائے کہ ہم منشیات پکڑنے پر توجہ مرکوز کریں، ہم نے منشیات فروخت کرنے اور اس کے ڈیلرز کے خلاف کام کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، اس سلسلے میں شہر میں سرگرم منشیات فروش اور ڈیلرز کی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے۔کراچی پولیس چیف کے مطابق فہرست میں موجود کئی منشیات فرشوں کو گرفتار کر کے جیل بھی بھجوایا جا چکا ہے ۔