پی ٹی آئی انتشار اورافراتفری پھیلاناچاہتی ہے‘ناصرشاہ

395

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے یہ پارلیمنٹ کے بجائے روڈ راستوں پر سیاست کر کے انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ۔سید ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جس حالت میں انہوں نے ملک چھوڑا ہے اب اسکی تعمیر نو کی ضرورت ہے، اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صدرِ مملکت آئینی کردار ادا کرنے کے بجائے آئین شکنی کرتا جا رہا ہے، اب جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں تو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی سوجھی۔انہوںنے کہا کہ جب اتحادی حکومت امریکا، سعودی عرب اور چین سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کرنا ہے،۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آئے، اپنے دکھ درد ایوان میں رکھے تو اس کا مداوا ہوگا۔