ورلڈ بینک کے تعاون سے 120 ملین کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

378

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے زرعی سیکٹر میں ورلڈبینک کے تعاون سے120 ملین کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیرزراعت منظور حسین وسان اورورلڈ بینک مشن کے وفد کاوسان ہاؤس کراچی پر (SWAT) منصوبہ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں ورلڈ بینک مشن کے وفدجوسِزِموگیبی، گریب براڈر، محکمہ زراعت کے سیکرٹری،ڈی جیز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں (SWAT) منصوبوں زرعی مشینری، واٹر کورسز لائننگ، دالیں، آئل سیڈ کراپ اور ہارٹی کلچر کراپ سمیت دیگر زرعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کا سندھ حکومت کے ساتھ ملکر سندھ میں زرعی سیکٹر پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ افسران نے ورلڈ بینک کے وفد کو ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے زرعی منصوبوں پر بریفنگ دی۔