لسانیت کی محبت نے کراچی میں نسلوں کو ختم کردیا ، اسما سفیر

283

کراچی(پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کا ماہانہ رپورٹنگ اجتماع و عید ملن قبا آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔اجتماع میں ضلع کے تمام شعبہ جات کی نگراں اور علاقوں و یوسیز کی ناظمات و نائبین نے شرکت کی۔ جس میں ناظمہ کراچی اسما سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ تقویٰ قرآن سے تعلق کو مضبوط کرتا ہے قرآن کا علم ہی حق و باطل میں فرق سکھاتا ہے آج اچھے سمجھدار لوگ بھی درست اور غلط نہیں سمجھ پا رہے ہیں لسانیت کی محبت نے کراچی میں نسلوں کو ختم کردیا اب شخصیت پرستی تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ یہ نہیں ہے کہ ہم صرف کونے میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں یا صرف اپنی نماز و روزے میں مگن رہیں بلکہ تقوی یہ ہے کہ ہم کافرانہ و باطل نظام کے خلاف کھڑے ہوں۔ ناظمہ ضلع طلعت ندیم و نائبین نے نائب ناظمہ کراچی سمعیہ عاصم کے ساتھ علاقوں و یوسیز کی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔