حافظ نعیم الرحمن آج کورنگی لانڈھی کا دورہ کریں گے

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن آج بروز بدھ کورنگی لانڈھی کا ہنگامی دورہ کریںگے ۔ اس سلسلے میں شام 6 بجے قیوم آباد کے کارکنان قیوم آباد بس اسٹاپ پر حافظ نعیم الرحمن کا فقید المثال استقبال کریںگے۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیوم آباد میں معززین اور سیاسی،سماجی شخصیات وموثر افراد سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی اور وہ مین بازار میں عوام سے بھی خطاب کریںگے۔اس کے بعد حافظ نعیم الرحمن اللہ والا ٹائون پہنچیں گے وہاں بھی وہ مختلف برادریوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریںگے اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریںگے ۔بعد ازاں کورنگی لیبر اسکوائر 32 اے،کلو چوک کورنگی نمبر چار ،پی ایس او پمپ نزدسوک سینٹر کورنگی نمبر پانچ آئس کوچنگ سینٹر کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کریںگے۔اس کے بعد ایم شریف چورنگی لانڈھی نمبر چھے اور چراغ ہوٹل پر عوام سے خطاب کریںگے ۔آخر میں لانڈھی نمبر ساڑھے تین ایریا ٹو سی نزدمحمدی مسجد پر وہ عوام سے خطاب کریںگے۔