پاکستانی تجارتی وفد آئندہ ماہ امریکا روانہ ہوگا

245
امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفدکا امریکا کے دورے پرپریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین کے ساتھ گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد جون میں امریکاروانہ ہوگایہ بات امریکابزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک بیان میں کہی ایم پاک کے اعلیٰ تجارتی وفد میں پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا، سیکرٹری جنرل سید ناصر وجاہت،ندیم معاذ جی،سمیر شمسی،نعمان احمدانی،غیاث احمدانی،عبدالکریم آڈھیا،شکیب عبدالجبار اورعاصم محمدی شامل ہیںانہوںنے کہاکہ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کاتجارتی وفد امریکا کے مختلف شہروں نیویارک ،اٹلانٹا،واشنگٹن،ورجینیا اورہوسٹن کا دورہ کرے گاوفد میں مختلف شعبوں سے وابستہ بزنس مین شامل ہوں گے جبکہ یو ایس چیمبر آف کامرس کے عہدیداران،یو ایس اسٹیٹ گورنر اورسفارتکاروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ تجارتی میلے میں بھی شرکت کرے گا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اوردو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے جبکہ گزشتہ سال دورے کے دوران تجارتی سرگرمیوں میںہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا انہوںنے کہا کہ امریکا میں پاکستانی تجارتی وفد ملک میںکاروبار کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹیکنالوجی ٹرانسفرسمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لا تعداد مواقع موجود ہیں اگر امریکا کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو آگاہی فراہم کی جائے تو وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں ضرور دلچسپی لیں گے جس سے دونوں ممالک کی معیشت ترقی کرے گی۔