آجروں کا وفد جنیوا میں انٹرنل لیبر کانفرنس میں شرکت کرے گا

227

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار3رکنی آجروں کا وفد جنیوا میں منعقد ہونے والی انٹرنل لیبر کانفرنس ( آئی ایل سی )میں شرکت کرے گا۔ 27 مئی سے 11 جون 2022 تک منعقد ہونے والی کانفرنس کے 11ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی طرف سے منظور کی گئی سمری کے مطابق پاکستان سے آجروں کے تین رکنی وفد کو باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایک رکن شرکت کے لیے جاتا تھا۔ انٹرنل لیبر کانفرنس میں سرکاری آجروں کے وفد کی قیادت ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے نائب صدر اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی گورننگ باڈی کے متبادل رکن ذکی احمد خان کریں گے جبکہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار ، سینئر مشیر فصیح الکریم صدیقی ممبرز ہوں گے۔