باسمتی چاول کی برآمدات میں اپریل کے دوران 60 فیصد اضافہ

408

اسلام آباد (اے پی پی) باسمتی چاول کی برآمدات میں اپریل کے دوران 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 15.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 9.5 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 5.6 ارب روپے یعنی 59.93 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔