خیرپور:سید صغیراعجاز کو جنرل کونسلر کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

181

خیرپور(جسارت نیوز)میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر3 کے جنرل کونسلر کے امیدوار پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنماء آصف علی زرداری رہائی کمیٹیکے چیف آرگنائزر سید صغیر اعجاز رضوی کی حمایت میں علاقے کے لوگوں انور حسین جعفری،سید ضامن عباس شاہ، سید علی حیدر شاہ، شاہنواز پھلپوٹہ،ظہیر احمد سومرو، ممتاز کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سید صغیراعجاز رضوی کی پیپلزپارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جبکہ آصف علی زرداری رہائی کمیٹی میں انہوں نے جس قدر کام کیا اور جیلوں کے منہ دیکھے ان کی ان خدمات پر انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے ان لوگوں نے بتایا کہ ماضی میں اس حلقے میں منتخب ہونے والے ن لیگ اور ف لیگ نے کوئی کام نہیں کرایا۔ صغیر اعجاز دضوی نے وارڈ نمبر 3 کو پی پی کا گڑھ بنایا ہمیں امید ہے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت ان کو جنرل کونسلر کا ٹکٹ دے گی۔