حق اور سچ کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا،پاکستان میڈیا کونسل

115

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کا صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر مذمت۔ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک حاجی عبدالغفار ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی، وائس چیئرمین شہزاد خان، صدر ملک لیاقت علی،سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی، نائب صدور ملک صادق حسین،ایم اے رحمانی، رسول بخش،جنرل سیکرٹری خلیل غوری،خلیل اللہ خان،حاجی اجلان دہلوی، فرحان مجید،علی اکبر، بلال رند،نثار شیخ اور دیگر نے پاکستان کے نامور صحافیوں و اینکر پرسن عمران ریاض خان،سمیع ابراہیم، ارشد شریف اور صابر شاکر پر جھوٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت پاکستان کا چوتھا ستون ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے ۔