کھپرو،خودکشی کرنے والی خاتون کی نعش کے پوسٹ مارٹم و رثا اور اہلکاروں میں تلخ کلامی

173

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو کے نواحی گاؤں روپو کوہلی میں ماروی کوہلی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی جسے تعلقہ اسپتال کھپرو لایا گیا جہاں پولیس اور ورثا کے مابین لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور ماروی کوہلی کی خواتین ورثا نے پولیس پر دھاوا بول دیا اور موقع پر موجود ایک اے ایس آئی کی جوتیوں سے پٹائی شروع کر دی جبکہ دیگر پولیس اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،آنجہانی خاتون کے ورثا لاش کا بغیر پوسٹ مارٹم کرائے اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔