جیکب آباد ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے معذورامیدوار کا احتجاج

127

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد بلدیہ کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر معذور کا احتجاج ۔ جیکب آباد کے ایوان صحافت کے سامنے معذور دیدار علی بروہی نے جیکب آباد بلدیہ کے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سخت احتجاج کیا ۔دیدار علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میںحصہ لینے کے لیے وارڈ 2پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور تین ہزار روپے فیس بھی ادا کی لیکن ایک سازش کے تحت میرے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے مجھے الیکشن کے باہر کیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے جیکب آباد میں مجھ واحد معذور کو بلدیاتی الیکشن سے محروم کیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر ادارے اس کا نوٹس لیں،میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔