اپوزیشن کے کاغذات نامزدگی مسترد،عدالت جائیں گے،احسان حفیظ

239

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سکھرنے حکمراں جماعت کی جانب سے یو سی ون مکی شاہ پر مبینہ طور پر آر او کے ساتھ ملی بھگت سے اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے فارم نامزدگی کو مسترد کیے جانے اور صرف پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے کاغذات منظور کیے جانے کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ میں رجوع کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، جماعت اسلامی کے انچارج پولیٹیکل سیل احسان حفیظ شیخ کے مطابق جماعت اسلامی اس جانبدرانہ طرز عمل کو چیلنج کرے گی ، ادھر جماعت اسلامی کے امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، امیر شہر زبیر حفیظ شیخ،انچارج پولیٹیکل سیل احسان حفیظ شیخ نے اپوزیشن جماعتوں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر کی ترقی کے دعویداروں نے ملی بھگت سے اپنے سوا تمام جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات ہی مسترد کروا دیے ، جبکہ سندھ میں حکمراں جماعت کے کسی امیدوار کا فارم مسترد نہیں کیا گیا، انتخابات میں مقابلے سے فرار کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ نے کارکردگی پر ووٹ لینا ہے تو الیکشن سے فرار کیوں اختیار کیا گیا ہے،مایوس کن کارکردگی کے نتائج انتخابات میں ظاہر ہو جائیں گے، عوام ان نمائندوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے لوگوں کو مسائل سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کیلیے عوام اچھے اہل دیانتدار مخلص عوام دوست نمائندوں کوووٹ دیں ، دوسری جانب واضح رہے کہ سکھر کی یونین کمیٹی نمبر1نو گز پیر ، تعلقہ میونسپل کارپوریشن 1سکھر سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اور امیدوار برائے وائس چیئر مین محمد علی مہر کے فارم نامزدگی آر او کی جانب سے مسترد کر دیے گئے۔علاوہ ازیں مذکورہ یو سی پر پی ٹی آئی کے نامزد چیئرمین شب کے امیدوار احسان اللہ اور وائس چیئر مین کے امیدوار طاہرعلی ، امیدوار وائس چیئر مین امیدوار ارسلاح ولد عبدالرشید ، ایم کیو ایم کے امیدوار برائے چیئر مین دیوان چند چاؤلہ ،ایم کیو ایم کے امیدوار برائے وائس چیئر مین محمد وسیم خان،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئر مین فیصل احسان کے علاوہ امیدوار برائے چیئر مین محمد جاوید اور امیدوار برائے وائس چیئر مین غلام حیدر راجپوت کے فارم نامزدگی مسترد کر دیے گئے، جبکہ آر او نعیم اللہ کی جانب سے مذکورہ یوسیز پر چیئر مین کے امیدوارجے یو آئی کے عبدالخبیر ، وائس چیئرمین کیلیے صدر الدین ، پی پی پی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین شب ارسلان اسلام شیخ ، امیدوار وائس چیئر مین علی حسن میرانی،امیدوار وائس چیئر مین انعم ارسلان شیخ،امیدوار برائے چیئرمین انعم ارسلان شیخ امیدواروائس چیئر مین علی حسن میرانی کے فارم نامزدگی منظور کیے گئے ہیں، مذکورہ یو سی سے سابق میئرسکھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ارسلان اسلام شیخ ایک بار پھر چیئر مین شب کیلیے امیدوار ہیں۔