شرح تعلیم میں اضافے کیلیے سب اپناکردارادا کریں،شاہنوازبھٹی

214

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)شر ح تعلیم میں اصافے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور آزاد میڈ یا کا مثبت کر دار ہی ملک وقوم کے معماروں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اہم رول ہو تا ہے اس لیے ہمیں اپنے گلشن کے پھولوں کو 21 صدی کے تقاضوں کے مطابق تر بیت یافتہ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعلیمی بورڈ حید ر آباد شاہنواز بھٹیاورامبر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈوالہیار کے تعلیمی ادارے حنظلہ پبلک اسکول کے نجی دورے اور نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مرکزی رابطہ سیکرٹری اور سینئر صحافی عبدالحمید عباسی کی دعوت پر نیشنل پر یس کلب کا دورہ کر تے ہو ئے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حید رآباد ثانی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہو نے والے نویں دسویںکے جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران بورڈ کے چیئر مین کی جانب سے مؤثر اقدامات کے پیش نظر کاپی کلچر میں نماکمی واقعے ہوئی ہے اور ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے حکومت وسائل فراہم کر ے تو امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو پیش آنے والے مسائل کو بھی حل کیا جا سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حنظلہ پبلک اسکول انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے اور علاقہ غریب افراد کے لیے جو فیس رکھی گئی ہے وہ اس مہنگائی میں انتہائی مناسب فیس ہے جس کے سبب غربت کے سبب جو والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیںدلواسکتے ان کے لیے مذکوررہ اسکول اچھا شگون ہے جبکہ آزاد میڈ یا نے ہر دور میں تعلیم کی بہتری کے لیے جو کرادرا ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔