محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلیے میدان عمل میں ہیں،خیرمحمدتنیو

177

سکھر (نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے کہا ہے کہ پریم یونین ریلوے محنت کشوں ملازمین کے مسائل کے حل کیلیے میدان عمل میں ہے ، حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 861 نائٹ پیٹرولرز کو نوکری سے فارغ کیا تھا پریم یونین کے جدوجہد سے و تمام نائٹ پیٹرولرز بحال ہو گئے ہیں، ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت سے بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہے، مزدور مسائل پرمجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے خیر محمد تنیو نے طالبہ کیا کہ ریلوے پریم کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین، بیواوں کے واجبات اور حاضر سروس ٹریفک، سگنل،انجینئرنگ ،مکینیکل اور دیگر شعبہ جات کے اسٹاف کو ٹی اے کے بلز کے بقایاجات جو کئی سالوں سے ادا نہیں کیے گئے فوری ادئیگی کا بندوبست کیا جائے۔ڈی پی سی کا پرانا طریقہ کار کنٹرول بائی ڈویژن اسٹاف کی ڈی پی سی ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور کے بجائے ڈویژن میں کی جائے، ریلوے میں اسٹاف کی شدید کمی ہے خاص طورپر آپریشنل اسٹاف کی فی الفور بھرتی کی جائے۔ ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے بجائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے اور دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کا جس پیکیج کا وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے پاکستان ریلوے میں فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے، ٹرین آپریشن سے منسلک تمام کیٹیگریوں کوآپریشنل الاؤنس دیا جائے،گینگ مین،ٹرالی آپریٹر،کی مین،گیٹ کیپر،میٹ سمیت گریڈ فور کے تمام ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے، ٹی اے،جی پی ایف اورگریجویٹی کی فی الفورادائیگی کی جائے،پانچ فیصدکٹوتی بندکی جائے، ریلوے ملازمین کے یتیم بچوں کوکنٹریکٹ کے بجائے مستقل بنیادوں پربھرتی کیاجائے اورٹی ایل اے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔