حیسکو میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے،آصف راجپوت

209

میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراجِ راجپوت زاہد علی خان قائم خانی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے موثر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کا نہ ہونا نااہلی کرپشن کا ثبوت ہے عوام اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے بے حال ہیں اور دوسری طرف حیسکو عملے کی من مانی کھلے عام کرپشن نے عوام کو بیزار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے پر عوام سے چندہ لے کر مرمت کروانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال سے زیادہ ایک سب ڈویژن میں ملازمت کرنے والے ملازمین کے فوری تبادلے کیے جائیں اور ایک سب ڈویژن میں نااہلی کی بنیاد پر ہٹا کر اس ہی ڈویژن کی دوسری سب ڈویژن میں تبادلہ نااہلی کی پرورش کرنا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے مطالبہ کیا کہ فوری لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹرانسفارمرز تبدیل کیا جائے اور حیسکو میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے جس میں نچلے کیڈر سے لے کر افسران تک تبدیل کیا جائے۔