کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا‘عالمی ادارہ صحت

278
 نیو یارک (آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کا یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہاکہ تقریباً تمام خطوں کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نے ہمیں ہر موڑ پر حیران کیا ہے، ہم اب تک کورونا وائرس سے متعلق کوئی حتمی پیش گوئی کرنے کیقابل نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والیممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے، ابھی تک صرف 57 ممالک نیاپنی 70 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کی ہے۔اْنہوں نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اپنی70فیصد آبادی کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے مل کرکام کریں۔