آتشزدگی سے چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،  وزیراعلیٰ بلوچستان

384
forests of Chalgoza

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں آگ کے باعث بڑئے پیمانے پر چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ جنگلات سے وابستہ روزگار رکھنے والوں کے نقصان پر دکھ ہے،حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے پہلے روز سے ہی امدادی سرگرمیوں لا آغاز کر دیا تھا وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے پاک فوج امدادی کاروائیوں اور آگ بجھانے میں مدد کر رہی۔ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمل اور پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے جنگلات سے وابستہ روزگار رکھنے والوں کے نقصان پر دکھ ہے حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔