پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13گول سے بڑی شکست دیدی

317

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13گول سے بڑی شکست دیدی ہے ۔

پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

انڈونیشیا کے کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کوصفرکے مقابلے میں 13گول سے ہرا دیا ۔ پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول دوسرے منٹ میں اعجاز احمد نے سکور کیا۔دوسرا فیلڈ گول چوتھے منٹ میں رانا وحید نے ،تیسرا فیلڈ گول چھٹے منٹ میں عبدالمنان نے،پانچواں گول شارٹ کارنر کی مدد سے مبشر علی نے ،چھٹا فیلڈ گول 17ویں میں رانا عبدالوحید نے,19ویں منٹ میں 7واں فیلڈ گول علی شان نے،8واں فیلڈ گول 19ویں منٹ میں عبدالمنان نے،9واں گول 25ویں منٹ میں شارٹ کارنر کی مدد سے رضوان علی نے،10واں فیلڈ گول 35ویں منٹ میں غضنفر علی نے،11واں گول 43ویں منٹ میں شارٹ کارنر کی مدد سے رضوان علی نے،12واں فیلڈ گول 45ویں منٹ میں معین شکیل نے،13واں فیلڈ گول 49ویں منٹ میں اعجاز احمد نے سکور کیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید قرار پائے۔

ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد،فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔

واضع رہے کہ ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا۔پول اے میں انڈیا ،جاپان،پاکستان،انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

پاکستان تیسرا میچ 26مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔