پی آئی اے کا عازمین حج کیلئے 31 سے13 اگست تک پروازوں کا اعلان 

302

اسلام آباد: عازمین حج کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 31 مئی تا 13 اگست پاکستان کے آٹھ اہم شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر لائن کے آپریشنز اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے وزیر ہوابازی کو اپنے آپریشنز پر بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ  حج آپریشنز، سیاحت کو فروغ دینا، نئی منزلوں کے لیے پروازوں اور پی آئی اے کے بیڑے میں مزید ہوائی جہاز شامل کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔

31 مئی سے شروع ہونے والے حج آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ ایئرلائن آٹھ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور، کوئٹہ سے سعودی عرب کے جدہ اور مدینہ منورہ تک حج پروازیں چلائے گی اور حج کے لیے 13 اگست تک 297 پروازیں چلائی جائیں گی۔