انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ کا تاریخی میلہ پاکستان میں سجے گا

711

کراچی :پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا انعقاد آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا لیگ کی 16 غیر ملکی ٹیموں میںروایتی حریف بھارت، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، عمان، سعودی عرب اور انگلینڈ شامل ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید علی نے بتایا کہ ٹیپ بال کا انٹرنیشنل میلہ پہلی مرتبہ سج رہا ہے

جس کا انعقاد بیس جون کو کراچی کے تاریخی عید گاہ گراونڈ پر ہوگا لیگ کے میچز نائٹ میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے مختلف ممالک کی ٹیموں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سمیت اکثر ٹیموں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے میں کوئی اعتراض نہیں

ان کے ویزا کا حصول ممکن ہوگیا تو انڈین ٹیپ بال کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد یقینی ہے، یو ایس ٹیپ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید عیسی اور وائس پریزیڈنٹ عامر صدیقی نے لیگ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے، اسی طرح آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ لیگ کھیلنا چاہتی ہیں جن سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

انھوں نے کہا کہ فاتح ٹیم کی پرائز منی 50 لاکھ جبکہ رنر ٹیم کو 30لاکھ روپے دیئے جائیں گے لیگ کی فاتح ٹیم امریکہ میں ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی حقدار ہوگی جاوید علی نے کہا کہ میچز عید گاہ کرکٹ گراونڈ ناظم آباد میں ہونگے جہاں پر 40سال سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی جارہی ہے جاوید علی نے کہا کہ

وہ اس سے پہلے بھی کئی ٹیپ بال ٹورنامنٹس کرواچکے ہیں سن 2012 میں ٹیپ بال کا میگا ٹورنامنٹ منعقد کیاگیا جیسے مقامی ٹی وی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا اس سال بھی ہونے والی لیگ کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔